امریکی خارجہ پالیسی مشرق وسطیٰ کے بحران کی جڑ ہے٬ جیل اسٹائن

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکا کے صدارتی انتخابات میں گرین پارٹی کی امیدوار نے امریکا کی خارجہ پالیسی کو مشرق وسطی میں بحران کا اصل سبب قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی گرین پارٹی کی امیدوار جیل اسٹائن نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ہی مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہ داعش کو تشکیل دیا ۔

گرین پارٹی کی امیدوار نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے ہی شام میں بحران پیدا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بیان ریپبلکن اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں کے حالیہ مناظرے کے بعد دیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرین پارٹی کی امیدوار جیل اسٹائن اور لیبرٹیرین پارٹی کے امیدوار گیری جانسن کو صدارتی امیدواروں کے درمیان انتخابی مناظروں سے محروم رکھا گیا ہے۔ صدارتی امیدواروں کے درمیان مناظروں کا اہتمام صدارتی مناظروں کے کمیشن کے انتہائی سخت قوانین کے تحت کیا جاتا ہے۔ مذکورہ کمیشن پر امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں ریپبلیکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کا قبضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :