جرمنی کے شہر راشٹاٹ میں بم حملے کی دھمکی٬ میٹرو اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) جرمنی کے جنوب مغربی شہر راشٹاٹ کے ایک میٹرو اسٹیشن میں بم حملے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ جرمنی کے شہر راشٹاٹ کے ایک میٹرو اسٹیشن پر بم حملے کی دھمکی ملنے کے بعد اسٹیشن کو مسافروں سے خالی کرا لیا گیا اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسٹیشن کو اپنے محاصرے میں لے لیا ۔

جرمن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد کسی بھی طرح کی کوئی مشکوک چیز یا نقل وحرکت دیکھنے کو نہیں ملی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جرمنی کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک پناہ گزیں شخص کو جس کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ برلن ہوائی اڈے میں تخریبی کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا٬ گرفتار کرلیا تھا۔ جرمنی میں پچھلے کچھ مہینوں کے دوران فائرنگ اور بم دھماکوں کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :