مالدیپ نے دولت مشترکہ سے علیحدگی اختیار کر لی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:10

مالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) مالدیپ نے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال کے مسئلے پر برسوں کے تنازعہ کے بعد دولت مشترکہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دولت مشترکہ سے نکلنے کا فیصلہ مشکل لیکن ناگزیر تھا۔اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دولت مشترکہ نے مالدیپ کے ساتھ بہت غیرمنصفانہ سلوک کیا ہے۔

(جاری ہے)

دولت مشترکہ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا ہے۔مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں سزا سنائے جانے کے بعد سے اس ملک کو سخت بین الاقوامی دباؤ کا سامنا رہا ہے۔واضح رہے کہ دولت مشترکہ نے اس سے قبل مخالفین اور عدلیہ کو کچلنے کی بنا پر مالدیپ کی حکومت پر تنقید کی تھی اور انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مالدیپ بھیجا تھا۔