امریکا میں طیارہ دانستہ گرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:09

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) امریکی خفیہ ادارے ’ایف بی آئی‘ نے ایک مشاق طیارے کے گرائے جانے سے متعلق سامنے آنے والے تازہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایک اردنی زیر تربیت ہواباز نے دو انجنوں والا مشاق طیارہ اڑاتے ہوئے دانستہ طور پر حادثے سے دوچارکردیا تھا جس کے نتیجے میں اردنی پائلٹ ہلاک اور اس کا ٹرینرشدید زخمی ہوا ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ امریکا کی شمال مشرقی ریاست کونیٹیکٹ کے شہر مشرقی ہاروڈ میں پیش آیا۔ مشاق طیارے میں اردنی پائلٹ 28 سالہ فراس محمد فریتخ کے ہمراہ اس کا ٹرینر اور ایک کوچ بھی تھا جو شدید زخمی ہوا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق طیارے کو حادثے سے دوچار کرنے والے اردنی ہواباز اور اس کے نگران کے درمیان طیارے کے کاک پٹ میں لڑائی بھی ہوئی۔ اس کے نگران نے اردنی ہواباز کو طیارے کو احتیاط سے اڑانے کی تاکید کی مگر اس نے مزید بے احتیاطی شروع کردی جس پردونوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔