پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں٬ سید طارق فاطمی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:09

باکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں٬ دونوں ملک دوطرفہ تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

باکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید طارق فاطمی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا موجودہ حجم ان کے حقیقی پوٹینشل کی عکاسی نہیں کرتا٬ ہمیں ان شعبوں میں کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی حکومت نے مختلف شعبوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور زراعت٬ ادویات سازی اور دفاعی پیداوار میں تعاون مانگا ہے۔

متعلقہ عنوان :