سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے سزا یافتہ آسیہ مسیح کی سزا پر عملدر آمد کیا جائے‘ آسیہ مسیح کو رہا کرکے بیرون ملک بھیجا گیا تو شدید احتجاج کیا جائیگا‘آسیہ مسیح نے خود عدالت کے روبرو توہین رسالت کا اعتراف کیا ‘ اس کا جرم 295سی کے تحت ناقابل معافی ہے

سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام 30اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ

جمعہ 14 اکتوبر 2016 22:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2016ء) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام 30اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے سزا یافتہ آسیہ مسیح کی سزا پر عملدر آمد کیا جائے آسیہ مسیح کو رہا کرکے بیرون ملک بھیجا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گاآسیہ مسیح نے خود عدالت کے روبرو توہین رسالت کا اعتراف کیا ہے اس کا جرم 295سی کے تحت ناقابل معافی ہے حکمران بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے آسیہ مسیح کو ملک سے بھگانے سے باز رہیں اور ججز بیرونی دبائو مسترد کرکے آسیہ مسح کا قر آن و سنت کے مطابق فیصلہ کریں سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے توہین رسالت کے واقعات معمول بن چکے ہیں حکومت انسداد توہین رسالت کیلئے 295سی پر عملدر آمد یقینی بنائے سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس جامعہ رضویہ میں کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جماعت اہلسنّت پاکستان٬ مرکزی جمعیت علماء پاکستان٬ تحریک مشائخ اہلسنّت ٬ انجمن طلباء اسلام ٬ مصطفائی تحریک ٬ سنی علماء بورڈ٬ جانثاران ختم نبوت ٬ پاکستان فلاح پارٹی٬ تحریک فروغ اسلام٬ تنظیم المساجد ٬ تحریک فروغ اسلام ٬ مرکزی مجلس چشتیہ کے رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آج تک کسی گستاخ رسول کو پھانسی نہیں دی گئی۔

ناموس رسالت کا تحفظ اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ تحفظ نامو س رسالت کے معاملہ میں کسی خوف اور مصلحت کا شکار نہیں ہوسکتے۔ آسیہ مسیح کو ملک سے بھگایا گیا تو حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ حکمران قانون ناموس رسالت کو غیر مئوثر بنانے کی کوششوں سے باز آجائے۔

متعلقہ عنوان :