ن لیگ کا اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی کا عمل سندھ کے خلاف سازش ہے۔ پیپلز پارٹی اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی٬ سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو

جمعہ 14 اکتوبر 2016 22:02

ن لیگ کا اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی کا عمل سندھ کے خلاف سازش ہے۔ پیپلز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2016ء) سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ن لیگ کا اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی کا عمل سندھ کے خلاف سازش ہے۔ پیپلز پارٹی اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعے کو جاری ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ فوری طور پر اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی کا تعصب پر مبنی اپنا فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کرے اور سندھ کی عوام سے معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کے ن لیگ حکومت کی تنگ نظر پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت ن لیگ کو اسٹیٹ بینک لاہور شفٹ کرنے نہیں دے گی۔انھوں نے کہا کے وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر سمیت صوبوں کے معاشی مسائل حل کرنے کے بجائے اس طرح کے عمل کرکے مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہی ہے۔پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔