سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے سزا یافتہ آسیہ مسیح کی سزا پر عملدر آمد کیا جائے‘ اہلسنت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ
آسیہ مسیح نے خود عدالت کے روبرو توہین رسالت کا اعتراف کیا ہے٬رہا کرکے بیرون ملک بھیجا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا
جمعہ 14 اکتوبر 2016 20:28
(جاری ہے)
سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں جماعت اہلسنّت پاکستان٬ مرکزی جمعیت علماء پاکستان٬ تحریک مشائخ اہلسنّت ٬ انجمن طلباء اسلام ٬ مصطفائی تحریک ٬ سنی علماء بورڈ٬ جانثاران ختم نبوت ٬ پاکستان فلاح پارٹی٬ تحریک فروغ اسلام٬ تنظیم المساجد ٬ تحریک فروغ اسلام ٬ مرکزی مجلس چشتیہ کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آج تک کسی گستاخ رسول کو پھانسی نہیں دی گئی۔ ناموس رسالت کا تحفظ اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ تحفظ نامو س رسالت کے معاملہ میں کسی خوف اور مصلحت کا شکار نہیں ہوسکتے۔ آسیہ مسیح کو ملک سے بھگایا گیا تو حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ حکمران قانون ناموس رسالت کو غیر مئوثر بنانے کی کوششوں سے باز آجائے۔ اجلاس سے مفتی محمد اقبال چشتی٬ پیر طارق ولی چشتی٬ میاں فہیم اختر٬ رائے صلاح الدین کھرل٬ مفتی محمد حبیب قادری٬ سید جواد الحسن کاظمی٬ ملک بخش الٰہی٬ مفتی محمد کریم خان٬ مولانا محمد اکبر نقشبندی٬ صاحبزادہ حسن رضا ٬ مفتی محمد وسیم رضا ٬ مولاناعبد الخالق نقشبندی٬ پیر میا ں غلام مصطفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.