جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ‘ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا‘سرحدوں پر کوئی غیر ذمہ دارانہ کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج مادر وطن کی کسی بھی قیمت میں دفاع کرے گی۔آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے باعث پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کے نئے دور میں ڈھالنے کے مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس
میاں محمد ندیم جمعہ 14 اکتوبر 2016 18:25
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14اکتوبر۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔پاک فوج کے تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرکانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز اور پرنسل اسٹاف افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی غلط معلومات کو عام کرنے پر تشویش کااظہار کیا گیااور اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا گیا۔(جاری ہے)
ہندوستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کو کور کمانڈرکانفرنس میں مسترد کردیا گیا اوراس دعوے کو مقبوضہ کشمیر میں معصوم افراد کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا۔
کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اگر بارڈر پر کوئی غیر ذمہ دارانہ کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔چیف آف آرمی اسٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج مادر وطن کی کسی بھی قیمت میں دفاع کرے گی۔آرمی چیف نے اندرونی سلامتی کےلیے جاری کوشش کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے باعث پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کے نئے دور میں ڈھالنے کے مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.