کمز کالج اپنے طلبہ کے ٹیلنٹ کو مزید پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے٬ کمانڈنٹ /وائس پرنسپل بریگیڈیئر محمد علیم

جمعہ 14 اکتوبر 2016 16:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2016ء) گذشتہ دنوں کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے فورتھ ایئر کی84طلباء نے سٹڈی ٹورکیا جس کی سربراہی لیفٹیننٹ کرنل (ر)عزیز الرحمن کاکڑ ٬پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف خلجی اور 2دیگر فیکلٹی ممبران نے کی ٹور میں طلبہ و طالبات نے ملک کے مختلف میڈیکل کالجز اور ادویات بنانے والی فیکٹریوں کادورہ کیا جس میں50طالبات٬ 34طلبہ شامل تھے دورے میں طلباء نے بلوچ میس ایبٹ آباد٬ایم ایچ-سی ایم ایچ اینڈ اے ایم کالج راولپنڈی٬اے ایف آئی آر ایم-اے ایف پی جی ایم آئی راولپنڈی٬اے ایف آئی سی اور اے ایف آئی ڈی اینڈ Pharmaceuticals Companies راولپنڈی اسکے علاوہ طلباء و طالبات نے مری کی خوبصورت وادی کی سیر و تفریح سے لطف اندوز ہوئے۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود نے کہا کہ کمز کالج ہر سال اپنے طالبات کو سٹڈی ٹور کراواتا ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما بھی ہو سکے۔

(جاری ہے)

اورہمارے طلبہ کو ملک کے باقی حصوں کی ثقافت سے ہم آہنگی پیدا ہو جوکہ مستقبل میں با حیثیت قوم متحد رکھنے کیلئے ضروری امر ہے ۔کمانڈنٹ /وائس پرنسپل بریگیڈیئر محمد علیم نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء و طالبات کو بھر پور مواقع فراہم کئے جاتے ہیں کہ وہ بھی وطن عزیز کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

طلبہ کو ملک کے مختلف میڈیکل کالجز کا دورہ کروانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ بلوچستان کے طلبہ کا ٹیلنٹ بلاشبہ کسی سے کم نہیں اور QIMS کالج اپنے طلبہ کے ٹیلنٹ کو مزید پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان کے یہ طلبہ صف اول کے ڈاکٹرز میں شمار ہونگے۔ یہ ٹور طلبہ کی آنے والی عملی زندگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔