آئی ایم ایف نے پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوارڈ دئے جانے کی خبر کی تردید کر دی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 اکتوبر 2016 15:08
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اکتوبر 2016ء) : انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں پاکستان کے مشن چیف ہیرلڈ فینگر نے پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016ء کے دوران جنوبی ایشیا کا سب سے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ دئے جانے کی خبر کی تردید کر دی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے اس خبر کا نوٹس بھی لے لیا گیا ہے۔ اس خبر کا نوٹس وزارت خزانہ کی جانب سے 8 اکتوبر کو جاری ایک اعلامیے کے بعد لیا گیا جس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے اخبار اور ورلڈ بنک کی سالانہ میٹنگ میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 2016 میں جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ ایوارڈ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں جہاں بین الاقوامی مالیاتی اور اقتصادی ماہرین اور رہنماؤں کا بڑا اجتماع ہوتا ہے، پاکستان کی اقتصادی کاکردگی کا اعتراف ہے۔(جاری ہے)
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس ایوارڈ کو وصول کرنے کا اختیار امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو دیا ہے۔
ہیرلڈ نے اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ آئی ایم ایف کا ”ایمرجنگ مارکیٹ“ نامی کسی میگزین سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایمرجنگ مارکیٹ نامی میگزین کے کسی بھی اشاعت میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب تک پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، پاکستان کے بیرونی قرضے لینے کا امکان کہیں زیادہ ہو جاتا ہے اور ایسے میں اسحاق ڈار اس ایوارڈ کے اُمیدوار بھی نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.