ایم کیوایم سے وابستہ شاکر احمد٬سلیم تاجک اور نیک محمد پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ایم کیوایم سے وابستہ شاکر احمد٬سلیم تاجک اور نیک محمد پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے۔اس بات کا اعلان پاک سر زمین کے سربراہ مصطفی کمال نے جمعرات کے روز پی ایس پی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی میں آنے نئے دوستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہماری جماعت تیزی سے عوامی مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور ہمارے دفاتر ملک کے تمام شہروں کے ساتھ بیرون ملک میں بھی کھولے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو راہ راس پر لانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور ہماراویژن نوجوانوں کے ہاتھوں میں اسلحہ کی بجائے کتابیں اور قلم لانا ہے۔اس موقع پر سلیم تاجک٬نیک محمد اور شاکر احمد انکے ہمراہ تھے۔