پاکستان مسلم لیگ ن سکھر ٬ بارہ اکتوبر کے حوالے سے مذمتی اجلاس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر عوامی رابطہ آفس میں بارہ اکتوبر کے حوالے سے ایک مذمتی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق جلاس میں کارکنوں , عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی٬اجلاس سے اس موقع پر ضلعی صدر امام الدین کھوسو , ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خورشید احمد میرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12اکتوبر 1999کا دن ملک کی تاریخ کا بدترین دن تھا جب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کی ترقی کا پہیہ جام کردیا گیاتھا ٬انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کے ادوار میں ملک ترقی کرتے ہیں محمدنواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں ۔

بارہ اکتوبر کو ملک بھر میں میاں نواز شریف کا تختہ الٹنے اور جمہوری حکومت کوڈیل کرنے پر یوم سیاہ , یوم مذمت منایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :