ایم ڈی نساسک کی جانب سے محرم الحرام کے دوران بہتر انتظامات پر افسران کو شاباش

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) نارتھ سندھ اربن سروس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر سید محمود عباس شاہ اور جنرل منیجر آپریشن اینڈ سروس مطہر حسین دایو نے محرم الحرام کے حوالے سے نساسک کے تمام ریجنز میں بہتر انتظامات کرنے پر تمام افسران کو شاباشی دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نساسک کیمطابق ایم ڈی نساسک نے تمام سیاسی٬سماجی٬مذہبی جماعتوں کی جانب سے محرم الحرام میں نساسک کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا جانے اور نساسک افسران کو شاباشی دینے پر شکریہ ادا کیا اور آئیندہ بھی ایسے ہی تعاون کی امید کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نساسک کے آپریشن کا شعبہ عوامی تعاون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا ٬ شہری نساسک کیکے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ منتخب ہونے والے بلدیاتی اراکین کے ساتھ مکمل تعاون ہے اور آئیندہ بھی رہے گا اور ان کے تعاون اور ساتھ سے عوام کو مستقبل میں بہتر سے بہترریلیف فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :