عاشور محرم کے دوران سندھ بھر امن و امان کے انتظامات پررینجرز٬ پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:55

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سکھر کی تاجر برادری نے محرم الحرام عاشورہ کے دوران سندھ بھر بالخصوص ضلع سکھر میں رینجرز٬ پولیس کی جانب سے کیے جانیوالے سخت انتظامات کو قابل تعریف قرار دیتے رینجرز٬ پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صد رحاجی محمد جاوید میمن٬ حاجی غلام شبیر بھٹو٬ عبدالستار راجپوت٬ شکیل قریشی٬ پرویز چنہ٬ شریف ڈاڈا٬ ظہیر بھٹی٬ بابو فاروقی٬ قادر شیوانی٬رئیس قریشی٬ منیر میمن٬ بابا جھنڈے شاہ٬ معراج وارثی٬ فخر الدین عباسی٬ اعظم اعوان٬ سید محمد شاہ٬ احسان گل اعوان و دیگر نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی کے باعث کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا٬ یوم عاشورہ کے موقع پر امام بارگاہوں٬ ماتمی جلوسوں٬گذر گاہوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی٬ جامعہ تلاشی اور بہتر حفاظتی اقدامات کی بدولت امن و امان کی فضاء قائم رہی٬ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گراں قدر خدمات دینے اور بہتر اقدامات پر تاجر برادری کی جانب سے سیکیورٹی افسران ٬ اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں٬ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں اور شہریوں نے ہمیشہ قیام امن کیلئے سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے٬ تاکہ ملک بھر سے دہشتگردی کی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر کے ملک میں مستقل قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے۔