پاکستان آرمی کے پی ایم اے لانگ کورس میں آن لائن رجسٹریشن 13نومبر 2016تک جاری رہیگی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی کے 139پی ایم اے لانگ کورس میں بطور آفیسر شمولیت اختیار کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن 13نومبر 2016تک جاری رہیگی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق 17سی22سال تک عمر کے امیدوار60فیصد مارکس سے انٹر میڈیٹ /ایف اے /ایف ایس سی پاس خواہشمند امیدوار آن لائن رجسٹریشن کے لیے اہل تصور کیے جائینگے جبکہ مزید معلومات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے ٹیلیفون نمبر 071-5805599اور سیل نمبر 0300-7072357پر رابطہ کیا سکتا ہے یا پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pkکوبھی وزٹ کیا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :