Live Updates

پی ٹی آئی کی منفی سیاست کے خلاف 16اکتوبر کو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے ۔ امیر مقام

عمران خان (ن) لیگ کی کارکردگی سے خوف زدہ ہیں اور ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں‘صوبے کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے مایوس ہو چکے انکی نظریں (ن) لیگ پر ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقامکی پریس کانفرنس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

پشاور۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 16اکتوبر کو تحریک انصاف کی منفی سیات کے خلاف بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی اور اس سلسلے میں تخت بھائی میں منعقدہ جلسہ عام میں رکن صوبائی اسمبلی جمشید مومند اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت ( ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

وہ جمعرات کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ صوبے کی حکومت پچھلے ساڑھے تین سال سے دھرنوں اور ناچ گانوں میں مصروف ہے جس کے باعث صوبے کے عوام احسا س محرومی کا شکار ہیں اور صوبہ منفی سیات کی وجہ سے ترقی کے میدان میں دوسرے صوبوں سے پیچھے رھ گیا ہے جبکہ (ن) لیگ’’دھرنا نہیں کام‘‘ کے نعرے کے تحت خیبر پختونخوا کے عوام کو انکے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں احتساب کا گلا گھونٹ کراسلام آباد میں احتساب کا ناٹک کرنے کے بجائے صوبے کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وفاقی حکومت نے چارسدہ٬نوشہرہ٬صوابی اورکرک میںپاسپورٹ دفاترکے قیام٬سوئی گیس کیلئے مردان ریجن کی منظوری٬متعددہسپتال٬لواری ٹنل کی بروقت تعمیر٬غرباء اورمساکین کیلئے سویٹ ہومزکے قیام سمیت دیگرترقیاتی کاموںسے واضح کیاہے کہ موجودہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواکوترقی کی راہ پرگامزن کرنے اورعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرنے میںسنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے نہ کہ صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیاجارہاہے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ(ن) لیگ نے ملک کی معیشت کاسمت درست کرکے ملک کوترقی کی راہ پرڈال دیاہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوںگے مگرعمران خان کوڈرہے کہ اگر(ن) لیگ نے اپنی مدت پور کی اورترقی کاپہیہ اسی طرح کامیابی سے چلتارہاتو تحریک انصاف2018کے عام انتخابات میںکونسلرکی نشست بھی نہیںجیت سکے گی ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان خود آف شور کمپنی کے مالک ہوتے ہوئے دیگر آف شور کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ ملکر آف شور کمپنیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیںجو انکی جانب سے خود اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا کر ملک دشمنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔عمران خان نے کشمیر ایشو پر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمن عزائم کا اظہار کیا اور قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ۔انھوں نے کہا کہ وہ عمران خان کی منفی سیاست کی حوصلہ شکنی کیلئے ہر موقع پرانکے خلاف کھڑے ہوں گے اور 16اکتوبر کا جلسہ پی ٹی آئی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نہ پہلے پی ٹی آئی کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ ڈالی اور نہ ہی اس مرتبہ ڈالے گی ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کو تبدیلی کا منڈیٹ دیا تھا لیکن پی ٹی آئی عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے اس لئے نہ صرف عوام بلکہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اسمبلی کی اکثریت بھی اپنی قیادت سے مایوس ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :