یوم عاشور کے موقع پر پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ماتمی جلوس پرامن اختتام پذیرہوگئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

پاراچنار۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) یوم عاشور کے موقع پر پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ماتمی جلوس پرامن اختتام پذیرہوگئے۔سول اور فوجی حکام نے مختلف جگہوں کادورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیامرکزی جلوس پاراچنار کے مر کزی امام بارگا سے برآمد ہواجو ایف سی کیمپ ٬ طوری قبرستان اور دیگر مقرر راستوں سے ہوتاہوا واپس مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیرہوااور نماز ظہرین کی ادایگی کے بعدشبیہ ذوالجناح برآمد کیا گیا شام تک ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری رہاجس کے بعد شام غریباں کے مجالس بپا کئے گئے۔

جلوس کے راستے مختلف جگہوں پر لوگوں نے مشروبات ٬ یخنی ٬چائے اورنیازحسین کااہتمام کیاتھا۔ جلوس کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اورفضائی نگرانی بھی کی جارہی تھی جبکہ 73 بریگیڈ کمانڈرکے کمانڈر بریگیڈیئر ملک امیر محمد خان نے جلوس کا دورہ کرکے خود سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ کرمٴْ اکرام اللہ خان٬ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم شاہد علی خان بھی بریگیڈیئر کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی انتظامات میں علمدارفیڈریشن ٬ سول ڈیفینس اورمقامی رضاکاروں نے بھی حصہ لیا۔اس موقع پر حیدری بلڈ بنک ٬ چنار بلڈ انصار الحسین ٬ انوریہ فیڈریشن اور پاراچنار ہسپتال کے جانب سے زخمی عزاداروں کو طبی امداد پہنچانے کے لئے طبی امدادی کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔جلوس کے اختتام کے بعد گذشتہ تین روز سے معطل موبائل سروس بھی بحال کیاگیااورشہر کوگاڑویوں کے داخلے پر پابندی بھی اٹھالی گئی اور شہر میں معمول کی زندگی دوبارہ بحال ہوئی۔

متعلقہ عنوان :