ہنگو ‘ تھانہ بلیامینہ پولیس کی کاروائی‘سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کو مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

ہنگو۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تھانہ بلیامینہ پولیس کی کاروائی‘سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کو مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار‘اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بلیامینہ کے ایس ایچ او نصر اللہ خان نے بتایا کہ ڈی پی او ہنگو کی خصوصی ہدایت پر علاقہ خزینہ بانڈہ کے مقام پر سپیشل ناکہ بندی کے دوران اشتہاری حق نواز کو گرفتار کر لیا گیا ۔ایس ایچ او نے بتایا کہ حق نوازپولیس ٬سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کو دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ۔پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری حق نواز کا تعلق ہنگو سمانہ سے ہے جس کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :