اسدقیصر کی پشاورچیمبر کی نو منتخب کابینہ اور ایگزیکٹوممبران کو مبارک

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

پشاور۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے پشاورچیمبر کے نومنتخب صدرشکیل احمد خان ٬ سینئر نائب صدر محمد عاطف حلیم اور نائب صدر حاجی طلاء محمد سمیت نو منتخب کابینہ اور ایگزیکٹیوممبران کو مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا کہ سینئر نائب صدرعاطف حلیم ایک جوان ٬باہمت اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کا مکمل ادراک رکھتے ہیں سپیکرنے امید ظاہر کی کہ طاطف حلیم کی زیر قیادت تاجر برادری کا میابی کے زینے چڑھتے ہوئے اپنے اہداف کے حصول کو ممکن بنا سکے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ تاجر برادری اپنے مثبت اقدامات کے باعث عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کرے گی ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کروائی