ملاکنڈ جے یو آئی (ف)کا مضبوط گڑھ ہے۔مولانا سلمان تاثیر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:54

ملاکنڈ۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (ٖف )ملاکنڈ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ ملاکنڈ جے یو آئی کا مضبوط گڑھ ہے اور آنے والے انتخابات میں ملاکنڈ کے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی نشستوں پر جے یو آئی کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔ مرکزی امیر کے دورہ ملاکنڈاور سخاکوٹ کے کامیاب جلسے نے مخالفین کے اوسان خطا کر دئیے ہیں ۔

ملاکنڈ سے کارکنوں اور محبان اسلام کا بڑا قافلہ ضلعی قائدین کی قیادت میںمردان میں ہونے والے مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب آفس میں پریس کانفرنس کیدوران کیا ۔اس موقع پر آنس وکیل شلمان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سخاکوٹ میں عظیم الشان جلسہ نے ثابت کردیا ہے کہ ملاکنڈ جے یو آئی کا گڑھ ہے اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ علماء کرام کو سپورٹ کیا ہے ۔

ملاکنڈ میں جے یو آئی روز بہ روز مضبوط ہوتی جارہی ہے اور عنقریب ملاکنڈ کے سرکردہ سیاسی خاندان جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے جس کے لئے مناسب وقت اور جگہ کا تعین جلدکیا جائیگا۔ مولانا سلمان تاثیر نے کہا کہ آنے والا وقت جے یو آئی کا ہے اور سیاسی مخالفین اپنا وقت ضائع نہ کریں اور ابھی سے جے یو آئی کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :