پشاور٬ ریسکیو 1122نے چارسوسے زائد عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:52

پشاور۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)محرم الحرام کے پہلے عشرے میں ریسکیو 1122نے شب وروز فرائض سر انجام دیتے ہو ئے سینکڑوں عزاداروں کو سہو لیات فراہم کیں۔ ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ 400سے زائد عزادروں کو طبی امداد فراہم کی گئیں ٬ ریسکیو1122 ہا ئی الر ٹ اور اہلکاروں کی چھٹیا ں منسو خ رہیں۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن کے احکا ما ت پر ریسکیو 1122 نے شہر کے مختلف مقا ما ت پر مو با ئل ہسپتال پو ائنٹ بھی قا ئم کیے جبکہ شہر سے بر آمد ہونے والے تما م جلو سوں کے ہمر اہ ایمبو لینس اور ریسکیو اہلکار مو جودرہے جن کی نگرانی وہ خود کر تے رہے ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاربہترین سہولیا ت فراہم کر نے پر خر اج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے نہ صر ف پشاوربلکہ مردان ٬ ڈی آئی خا ن٬ ایبٹ آبا د٬ سوات٬ ہنگو٬ بنو ں اور کو ہا ٹ میں سہولیا ت فراہم کیں۔