نوشہرہ کلاں میں ڈکیتی کی واردات‘ دومسلح ڈاکووں نے گھر میں خاتون خانہ کو زد وکوب کیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:52

نوشہرہ۔13اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) نوشہرہ کلاں شہلا خیل میں ڈکیتی کی واردات دومسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کرخاتون خانہ کو تشدد کانشانہ بنا کرزد وکوب کرکے زخمی کردیا اور اسلحہ کی نوک پر تین تولے طلائی زیوارت موبائل فون اور 55ہزار نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔نوشہرہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق افسر جہان سینئر ٹیچر ٹیکنیکل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون نوشہر ہ کینٹ نے پولیس کوبتایا کہ اس کے بچے سکول چلے گئے اور وہ اپنی ڈیوٹی کے لیے گھر سے صبح سواا ٹھ بجے سکول روانہ ہوا اسکی اہلیہ گھر کے کچن میں کام کررہی تھی کی پستولوں سے مسلح دو نوجوان گھر میں گھس ائے جس میں ایک داڑھی والا اور دوسرا بغیرداڑھی کے تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے کچھ ساتھی با ہر پہرہ دے رہے تھے۔

مسلح ڈاکووں نے اس کی اہلیہ کا گلہ دبا دیا۔ اور پستول سر پر رکھ کر نقدی او ر طلائی زیوارت کا پوچھنے لگے۔ ڈاکوئوں نے تین تولے کے طلائی زیوارت 55 ہزار روپے ٬ او ر ایک سام سنگ موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لیا۔ اور خاتون کی مذاحمت پر مسلح ڈاکوئوں نے پستول کے بٹ مار کر اس کوزخمی کردیا۔ اور جاتے ہوئے اس کو چارپائی سے باندھ لیا اور اس کے پیچھے گھر کا دروازہ بند کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :