پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کاآگاہی کورس 17 اکتوبر سے شروع ہوگا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مری روڈ شمس آباد ٬ راولپنڈی میں مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا بلا معاوضہ آگاہی کورس 17 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

22 اکتوبر تک جار ی رہنے والے اس کورس کے اوقات کار صبح 08:30 سے دوپہر 01:00 تک ہونگے۔ اس کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے درخواست فارم حاصل کرکے اپنی رجسٹریشن 17 اکتوبر کو صبح 09:00 تک دفتر میں جمع کرائیں۔