حکومت تو انا ئی اور د یگر شعبو ں میں سر ما یہ کا ری کو فر و غ د ے ر ہی ہے ٬ تحسین فو اد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ممبر صو با ئی اسمبلی تحسین فو اد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تو انا ئی اور د یگر شعبو ں میں سر ما یہ کا ری کو فر و غ د ے ر ہی ہے جس کے بے تحا شہ فا ئد وں میں سے ایک خطے میںمعا شی خو شحا لی اور لو گو ں کو رو ز گا ر کی فر اہمی ہو گی۔ سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر منصوبہ ہے جس کے مکمل ہونے سے پاکستان کے ساتھ ساتھ اردگرد کے پڑوسی ممالک کی معاشی حالت میں نمایاں تبدیلی آئیگی ٬یہی و جہ ہے کہ اس منصو بے کی را ہ میں رو ڑ ے اٹکا ئے جا ر ہے ہیں اور د کھ کی با ت یہ ہے کہ یہ رو کا و ٹیںصر ف بیر و نی جا نب سے نہیں بلکہ اند رو نی طو ر پر بھی سا منے آ رہی ہیں۔

بلا شبہ سی پیک کیخلاف سازشیں ملکی مفاد کیخلاف ہیں اورسی پیک منصوبے کے خلاف وہی لوگ سازشیں کررہے ہیں جو ملک کو معاشی طور پر مستحکم ہوتا نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جہاں ملک میں اور بہت سے میگا پراجیکٹ بروقت مکمل کیے ہیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھی اپنی مقررہ مدت میں ہی مکمل ہوگا ۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے پاک فوج بھی اپنا بھرپور کرداراداکررہی ہے تا ہم ضرو رت اس امر کی ہے کہ اس و قت ذ ا تی مفا د پر ملکی مفا د کو تر جیح د یتے ہو ئے اس منصو بے کی تکمیل کے لئے حکو مت کے ساتھ بھر پو ر تعا و ن کیا جا ئے۔