پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے شہری اپنا تعاون فراہم کریں ٬ ڈی سی او راولپنڈی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا کہ24اکتوبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پو لیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کو دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذور ی سے بچایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہری اپنا تعاون فراہم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ڈی سی او آفس میں پولیوکنٹرول روم بنایا گیا ہے جس کو مقصد پو لیو مہم میںحائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم کے دوران اہلکاراپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائیں اور پولیو مہم کے دوران کسی بھی اہلکار کی کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو مہم کے انتظامی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ای سی سٹی ملیحہ جمال ٬ اے سی کینٹ مہرین عباسی ٬ اے ڈی او ارشدعلی صابر ٬ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری ٬ای ڈی او سوشل ویلفیئر اسلم میتلا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او طلعت محمود گوندل نے کہا کہ تقریبا گذشتہ آٹھ سالوںکے دوران ضلع راولپنڈی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اس سلسلے میں متعلقہ محکمے اپنی کوشش جاری رکھیں ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے تمام انتظامات جلد مکمل کیے جا ئیںتاکہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ارشد علی صابر نے بتایاکہ اس پولیو مہم کے دوران ضلع راولپنڈی میںپانچ سال سے کم عمر کے 8 لاکھ 11 ہزار 708 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائیں جائے گئے ۔اس سلسلے میں 1 ہزار 9 سو 51 موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور ایک سو بارہ ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 396 ایریا انچارج اور 205 یو سی ایم اوز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 270فکس سینٹر بنائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں تمام انتظامات جلد مکمل کرلیں جائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :