الائی میں تیلوس اور بیاری گروپ کے اہم سرکردہ شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:46

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تحصیل الائی میں تیلوس اور بیاری گروپ کے اہم سرکردہ شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے تحصیل الائی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ میں بیاری اور تیلوس گروپ کے سرکردہ رہنمائوں سابق ناظم احمد علی شاہ٬ فضل الرحمن٬ زین العابدین٬ نثار احمد٬ اجمل خان اور دیگر نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے نئے شامل ہونے والے افراد کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :