راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائزاسلحہ رکھنے والوںاور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی٬11ملزمان گرفتار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:46

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائزاسلحہ رکھنے والوںاور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے راحیل علی سے 530گرام چرس ٬ تھانہ روات پولیس نے خان امین سے 125گرام چرس٬ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمد رفیق سی10لیٹر کھلی شراب٬ تھانہ پیرودھائی پولیس نے ایاز سی01عدد پستول30بور معہ05روند٬جلال اکبر سے 01عدد پستول30بور معہ04روند٬زاہد خان سے 01عدد پستول30بور معہ05روند٬تھانہ وارث خان پولیس نے نصیر احمد سے 01عدد پستول9mmمعہ03روند٬ تھانہ پیرودھائی پولیس نے عبدالوحید سی01عدد چھری برآمد کرلی جبکہ تھانہ وار ث خان پولیس نے عبیر اشفاق ٬ شاہ زیب اور عزیر احمد کو نہایت تیز رفتاری٬ غفلت ٬لاپرواہی سے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :