خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

ریلوے زمینوں کے ریکارڈکومکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے سروے کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدائت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:40

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے زمینوں کے ریکارڈ کومکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے سروے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ مستقبل میں پاکستان ریلویز کی زمینوں کے ریکارڈ کے مطابق ریلوے اثاثوں کی دیکھ بھال کی جاسکے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت پاکستان ریلوے لینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

پنجاب اًربن یونٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ناصر جاوید نے وزیر ریلوے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورے پاکستان میںاِس پراجیکٹ پر90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ10فیصد پر کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے پنجاب اربن یونٹ اور ریلوے کے باہمی تعاون سے زمینوں کے سروے میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ تین ماہ کے اندراندرریلوے کی زمینوں کومکمل طورپر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اوراس سلسلے میں ضرورت کے مطابق ہر ممکن سیکورٹی اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں چیئرپرسن ریلویز مسزپروین آغا ٬ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور٬مشیر ریلوے انجم پرویز٬ ممبر فنانس غلام مصطفی٬ سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک٬ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی ٬ ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید٬ پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو شکیل احمد٬ ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ارشد سلام خٹک اور ڈائریکٹر آئی ٹی فہد رحمن سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :