کیسکوانجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن کی جانب سے انجینئرنصیب اللہ بلوچ کے اغواء کی مذمت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:34

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)انجینئرزآفیسرزایسوسی ایشن کے صدر میرمجیب الرحمن مری اور جنرل سیکریٹری نظام اچکزئی اوردیگر عہدیداروںنے گزشتہ دنوں ایکسیئن کیسکوایس ایس اینڈ ٹی(GSO) تربت ڈویژن انجینئرنصیب اللہ بلوچ کے اغوا ء کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صوبائی حکومت سے مغوی کی فوری بازیابی اورواقعہ میں ملوث ملز مان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔انہوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبہ میں تمام انجینئرزکے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔