خضدار٬ یوم عاشور مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:32

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح خضدار میں بھی یوم عاشور مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ۔یوم عاشور کا ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی سے بر آمد ہوکر سول کالونی پبلک اسکول روڈ اورعیدگاہ روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینی میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر لیویز ٬پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

جلوس کی گزرگاہوںکو مکمل طور پر بنداور داخلی راستوں کو سیل کیا گیا تھا۔ جلوس کے ہمراہ لیویز ٬پولیس اور ایف سی کے اعلیٰ حکام ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ٬ایس ایس پی خضدارمحمد اشرف جتک ٬چیف آفیسر عبدالقیوم عمرانی ٬کیپٹن محمدنذر موجود تھے جبکہ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ٬ڈی آئی جی قلات رینج احسن منظور٬میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد نے جلوس کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ کمشنر قلات کی جانب سے ضلع خضدار کی انتظامیہ کی بہتر سیکورٹی انتظامات پر ان کی کار کردگی کو بھی سراہاگیا ۔

متعلقہ عنوان :