ڈس ایبل پرسنز کیلئے دو فیصد ملازمتوں کا کوٹہ بڑھا کر 3 فیصد کیا جائے۔ راجہ جارج

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سفید چھڑی کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ویلفیئر آرگنائزیشن فار پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے نمائندہ راجہ جارج نے صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید کے سامنے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈس ایبل پرسنز کیلئے دو فیصد ملازمتوں کا کوٹہ بڑھا کر 3 فیصد کیا جائے اور جو ڈس ایبل پرسنز ملازمت کررہے ہیں ان کی اپ گریڈیشن کی جائے۔

(جاری ہے)

مقامی سطح پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھی ڈس ایبل پرسنز کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے٬ اس کا قبلہ بھی درست کیا جائے۔ معاشرے میں ڈس ایبل پرسنز کیلئے ایک مقام اور مرتبہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے حکومتی سطح پر خصوصی اقدامات کئے جائیں۔