لیہ میں محرم الحرام انتہا ئی عقیدت و احترام سے منا یا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:10

لیہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ضلع لیہ میں محرم الحرام انتہا ئی عقیدت و احترام و مذہبی جو ش و خروش سے منا یا گیا٬اس موقع پر ضلع بھر میں 1778مجا لس عزا ء اور 133عزاداری کے جلو س نکا لے گئے جنہیں 1330پولیس افسران و اہلکا روں ٬280رضا کا ر اور دیگر محکمو ں کے 320اہلکا روں نے بھر پور سکیورٹی کو ر فراہم کیا ٬ ڈی سی او واجد علی شاہ اور ڈی پی او محمد علی ضیا ء تمام انتظا ما ت کی ما نیٹرنگ کیلئے جلو سوں و مجا لس عزاء کے روٹس و مقاما ت کا معائنہ کر تے رہے٬اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد بھی ڈی سی او و ڈی پی او کے ہمر اہ رہے اور سکیورٹی انتظا ما ت کی ما نیٹرنگ کی ٬ ڈی سی او نے ضلع بھر میں محرم الحرام کے موقع پر مو ثر میو نسپل سروسز فراہم کر نے اور بھر پور سکیو رٹی و میڈیکل سہو لیا ت کیلئے پو لیس ٬ سول ڈیفنس ٬ صحت اور ٹی ایم ایز کی کا ر کر دگی کو سراہا اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ و مذہبی ہم آہنگی کیلئے ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی خد ما ت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :