ڈی پی او لیہ کا محرم کے پر امن انعقاد پرپولیس٬ علماء وممبران امن کمیٹی کو خراج تحسین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:10

لیہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی یوم عاشورپر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے تھے ٬اس سلسلہ میں ڈی پی او اور ڈی سی او لیہ دن بھر مختلف شہروں میں جاری عزداری پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ٬ محرم الحرام کے پُرامن انعقادکیلئے ضلعی پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی انتظامات اورتمام جلوسوں ومجالس پر کثیرتعداد میں اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ ضلع لیہ میں پہلی بار مجالس وجلوس کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے کے علاوہ جدیدٹیکنالوجی کابھی استعمال کیاگیا٬مجالس میں داخل ہونیوالے مشکوک اشخاص کی بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق جبکہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون کیمرہ اورخودساختہ منفردنوعیت کی جدید آلات سے لیس کمانڈ&کنٹرول وین کا بھی بھرپور استعمال کیاگیا٬ ڈی پی او نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر تمام افسروں واہلکاروں کو شاباش اورمحرم الحرام کے پُرامن انعقادپر مبارکباد دی٬ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ ٬امن وامان کا قیام اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون پر ممبران امن کمیٹی ٬تمام مکاتب فکر کے اراکین اور منتظمین مجالس وجلوس کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جبکہ قیام امن کیلئے ممبران اسمبلی کی مشترکہ کوششیں بھی قابل تعریف ہیں ٬انہوں نے کہاکہ پولیس کے علاوہ ریسکیو1122٬ سوّل ڈیفنس ٬محکمہ صحت اور دیگر محکموں نے بھی احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

متعلقہ عنوان :