خانیوال ٬ٹریفک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ایک زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:10

خانیوال۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ٹریفک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کبیروالہ کے نواحی علاقہ پل باگڑ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 22سالہ محمد زبیر اور 30 سالہ عبدالوحید شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ 22سالہ مزمل شدید زخمی ہو گیا جیسے ریسیکو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :