یوم عاشور: وزیراعلیٰ کا فول پروف سیکورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو خراج تحسین

ہمیں اتحاد٬ اتفاق اور یگانگت کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے :شہبازشریف امن کمیٹیوں اور منتخب نمائندوں نے بھی بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:04

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران پورے صوبے میںعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے پرصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان٬ پولیس٬ انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے یوم عاشور پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان٬ پولیس٬ انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورمتعلقہ اداروں کی بھرپور محنت سے یوم عاشور پرامن رہا جس پر میںصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

منتخب نمائندوں اور انتظامیہ نے بھی متحرک اور فعال انداز میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دیئے۔وزیراعلیٰ نے یوم عاشور پر امن عامہ کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے صوبائی کابینہ کمیٹی کے اراکین اور پوری ٹیم نے مل کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے - الله تعالیٰ کے بے پایاں فضل وکرم اور کابینہ کمیٹی کے اراکین کی شبانہ روز محنت سے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرپنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی -انہوںنے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیا٬ اسی طرح صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی -انہوںنے کہا کہ متعلقہ اداروں٬ پولیس او رانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پر امن فضا کو یقینی بنانے کیلئے دن رات محنت کی اور تمام محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہی-امن کمیٹیوں اور منتخب نمائندوں نے بھی عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر کردار ادا کیا - معاشرے کے تمام طبقات کے مربوط انداز سے کام کرنے کی بدولت عاشورہ محرم کے دوران امن برقرار رہا - تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مشائخ عظام نے بھی پرامن فضا یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مذہبی ہم آہنگی٬ تحمل و برداشت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پرامن یوم عاشور پر تمام متعلقہ اداروں٬ محکموں اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے ٬ محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہے اور ہمیں اتحاد٬ اتفاق اور یگانگت کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے -