وزیراعلیٰ شہبازشریف یوم عاشور پر صوبہ بھر میں سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:04

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف یوم عاشور پر صوبہ بھر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر تے رہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی شہبازشریف صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہے اور امن عامہ کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہنے کے ساتھ ضروری ہدایات بھی جاری کر تے رہی- وزیراعلیٰ شہبازشریف مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے اینٹی گریٹڈ کمانڈ٬ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر سے بھی مسلسل رابطے میں رہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صبح سے رات گئے تک آخری جلوس کے اختتام تک امن عامہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی مانیٹرنگ کی اور صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان٬ اعلیٰ پولیس حکام اور انتظامی افسران کو وقتاً فوقتاً ہدایات بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :