پنوعاقل٬ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم٬5افراد نے چھلانگ مار کر جان بچالی

زخمی حالت میں تعلقہ ہسپتال منتقل٬2افراد کی حالت تشویشناک

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:40

پنوعاقل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)گاؤں بھیلار کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم ٬5افراد نے چھلانگ مار کر جان بچالی ٬زخمی حالت میں تعلقہ ہسپتال منتقل٬2افراد کی حالت تشویشناک٬پولیس نے جائے وقوع پر پنہچ کر دونوں گاڑیوں کو ڈرائیوروں سمیت حراست میں لے لیا٬تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنوعاقل گاؤں بھیلار کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والے ٹرالر کو پیچھے سے آنے والے تیز رفتارآئل ٹینکر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے زوردار ٹکر لگنے کے نتیجے میں ٹرالر کے اوپر بیٹھے ہوئے 5 افراد جس میں رہبر نواز ٬عمران رئیس٬کامران٬صلاح الدین سمیت وسیم نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی جوکہ شدیدزخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ ہسپتال پنوعاقل میں منتقل کیا گیا٬جہاں پر موجود ڈیوٹی افسر ڈاکٹر عملے سمیت غائب تھا٬اور ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتال کا جنریٹر بھی بغیر کسی سبب کے بند پڑا تھا ٬ایسی صورت حال کے بعد شہریوں نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شبیر دایو سے شکایت کرنے کے بعد فور-ی طور پر عملہ ڈیوٹی پر پنہچ گیا٬دوسری جانب مقامی پولیس اور موٹروے پولیس کے جوانوں نے جائے وقوع پر پنہچ کر دونوں گاڑیوں اور ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے ۔