پولیس عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے٬ڈی پی او سوات

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سلیم مروت نے اپنے آفس میں پولیس کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکیں اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے ٬ پولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھارہی ہے اورعوام کے خدمت پر یقین رکھتی ہے ٬ انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہو اورعلاقے میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہواُنہوںنے پولیس افیسرز پر بھی زوردیا کہ وہ علاقے سے جرائم کے بیخ کنی کیلئے تمام تر کوشیشں بروئے کار لائے اور عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کے دیر پا امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں٬ انہوں نے کہاں عوام کے تعائون سے جرائم میں کمی آچکی ہے عوام کے تعائون ضروری ہے٬ اجلاس میں ڈی ایس پیز٬ایس ایچ اوز نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :