حب٬ اہلسنت والجماعت کے زیر انتظام عشرہ فاروق ؓ اور حسینؓ عقیدت واحترام سے منایاگیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) اہلسنت والجماعت تحصیل حب میں عشرہ فاروق ؓ اور حسین ؓ عقیدت واحترام سے منایاگیا عشرہ فاروقؓ اور حسین ؓ کانفرنس حب میں حافظ نصیراحمد فاروقی کے ہوا تلاوت شیخ قاری عبدالعزیز٬ خطاب مولابخش مردوئی فیروز آبادی٬ مولانا اللہ بخش فاروقی٬ حافظ ثناء اللہ فاروقی٬ مولانا عبدالماجد حنفی ٬ کئی زبانوں کے شاہکار مولانا عبداللہ سندھی٬ خصوصی خطاب شیر لیاری ٬ خطیب پاکستان حضرت علامہ تاج محمد حنفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمرفاروق ؓ ملکوں کے نہیں بلکہ دلوں کے فاتح تھے۔

جس عمرفاروق ؓ نے طرز حکومت سکھایا٬ جس عمرفاروقؓ نے دستورحکومت سکھایا جو خلیفہ عدل وانصاف قائم کرتاہے کہ لاشعوری چیزیں بھی ان کی باتیں مانتی ہیں حضرت عمرفاروقؓ کے دورمیں عدل ٬ رحمدلی٬ عفو و درگذر ٬ انسانیت ٬شرافت تھی۔

(جاری ہے)

شہادت فاروق اورحسین ؓ نے منافقین کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ بائیس لاکھ مربع میل فتح کیا۔ ایک لاکھ چھبیس ہزار بڑے شہروں کو فتح دیا مکران تک پہنچ گئے۔

نیشا پور٬ قیساریہ٬ مصر٬ اسکندریہ٬ دیبل٬ سندھ٬ ملتان٬ ہند تک اسلامی الم لہرایا جس عمر کی رائے کے مطابق قرآن کریم کی 21آیتیں نازل ہوئیں ٬ چالیس سے زائد احادیث مقدسہ موجود ہیں۔ قحط سالی کے وقت ننانوے میل کی نہرکھدواکردریائے نیل کو بحر قلزوم سے ملادیا جس عمر نے نوسوجامع مسجدیں٬ چارہزار عام مسجدیں تعمیرات کروائیں٬ فرمان نبویﷺ ہے "اگر میرے بعد نبوت کا سلسلہ جاری ہوتاہے توعمرفاروق ؓ کا سراس کے لائق تھا کہ وہ نبی بن کرآتے ٬ امن کے لئے ٬ خلافت عمرفاروق جیسا نظام قائم کرنا ہوگا"۔

حضرت حسین ؓ نے اسلام کی سربلندی اوراحکام خداوندی کیلئے اپنی جان قربان کردی جب ظلم و ستم ٬ حق بات کا قصرمنہدم ہونے لگے٬ جب نیابت وخلافت کی دھجیاں بکھرنے لگے پھر تقیہ کی چادراوڑنا حسینیت نہیں ہواکرتی۔ پھرظلم پرخاموش رہنا اولاد علیؓ کا شیوا نہیں ہے۔ حضرت حسین ؓ نے ممنوعہ دنوں کے علاوہ اکثر روزہ رکھا کرتے تھے۔ حضرت حسین ؓ نے صبرکیاجوماتم کرتے ہیں وہ حضرت حسین ؓ کا محب نہیں ہوسکتا۔

حضرت حسینؓ نے حق و صداقت کا علمبردار بن کر اپنا پاکیزہ لشکرقربان کرکے ہمت وغیرت کی وہ مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔ حضرت حسینؓ شہید ہوئے٬ شہادت نعمت ہے اورنعمت پر ماتم کرنے والے ایماندارنہیں ہوسکتے بلکہ بے ایمان ہیں۔ نبیﷺ اپنے نواسوں حضرت حسینؓ اورحضرت حسنؓ سے غیرمعمولی محبت کرتے تھے۔ احادیث و تواریخ کی لاتعداد کتابوں میں مظاہرات درج ہیں اس کے علاوہ آپﷺ بھی دوسروں کو سیدناحسینؓ سے محبت کی تاکید کرتے تھے۔

حضورﷺ کا ارشاد ہے۔ "جس نے حسن اورحسینؓ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی"ایک روایت حضرات برا ء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو دیکھا کہ حضرت حسینؓ کو کندھے پراٹھائے ہوئے تھے اور فرمارہے تھے اللہ میں اس سے محبت کرتاہوں اور تو بھی اس سے محبت کر۔ ہم محب وطن ہیں اور پرامن شہری ہیں ہمارے قائدین نے ہمیں ہروقت امن کا درس دیاہے اورآخر میں انہوں نے صحافیوں اورانتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔