ضلع جہلم میںمحرم الحرام کے بیشتر جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:38

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ضلع جہلم میں محرم الحرام کے بیشتر جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ہیں٬ ڈی سی او اقبال حسین خان٬ ڈی پی احسن اسد علوی دن بھر جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے جبکہ کنٹرول روم میں جلوسوںکی مانیٹرنگ بھرپور طریقے سے کی گئی ۔ڈی سی اواقبال حسین خا ن نے بتایا کہ یوم عاشور پر ضلع بھر میں 50ماتمی جلوس کے علاوہ 77مجالس نکالی گئیں۔

ان میں تمام جلوسوںومجالس کی سکیورٹی کیلئے پولیس نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے تھے اور متعلقہ انتظامی و پولیس افسران اور امن کمیٹی کے ارکان کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ارکان اسمبلی بھی اپنے علاقوں میں جلوس کے ہمراہ اور کنٹرو ل روم میں موجود رہے٬ اس کے ساتھ سول ڈیفنس٬ ریسکو 1122٬ محکمہ صحت کی ٹیمیںبھی الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ٬ پولیس کو ضلع بھر کے عوامی نمائندوں٬ امن کمیٹی کے ممبران٬ علما ء کرام اور منتظمین مجالس و جلوس کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس کے باعث امن وا مان برقرار رکھنے میں مدد ملی ۔ پرامن انداز میں عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر انتظامیہ ٬ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و اہلکاروں اور علماء کرام کو خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوںنے کہا کہ انتظامیہ و پولیس نے وزیر اعلی پنجاب میاںشہباز شریف کے وژن کے مطابق اقدامات کئے ٬ علما کرام کے مثبت رویہ سے ضلع میں اتحاد بین المسلمین ٬ اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے میں مد د ملی۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق جہلم پریس کلب میں امن٬ رواداری اور ہماہنگی کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میںمختلف مکتبہ فکر کے علماء کے علاوہ جرنلسٹس کی کثیر تعداد موجود تھی ضلع بھر میں امن قائم کرنے کے سے لیے ڈی سی او اقبال حسین خان نے ان تمام کاوشوں کو خوب سراہا۔

انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ارکان اسمبلی ٬ انتظامیہ ٬ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور علمائے کرام کے بھرپور تعاون سے جہلم آئندہ بھی امن کا گہوار ہ رہے گا۔