ملتان٬ماتمی جلوس کااختتام لیٹ کرنے پرمتولی کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:38

ملتان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)بستی ملوک کے علاقے میں ماتمی جلوس مقررہ وقت سے لیٹ کرنے پرمتولی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بستی ملوک کے علاقے میں دسویں محرم الحرام کوماتمی جلوس نکالاگیا۔جومقررہ وقت سے لیٹ ہوا ۔جس پرپولیس تھانہ بستی ملوک نے متولی ریاض حسین کے خلاف دفعہ 188٬16ایم پی اوکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔