ملتان٬ڈکیتی کی وارداتوں میں موٹرسائیکل اوررقم لوٹ لی گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:38

ملتان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)شہرمیں ڈکیتی کی وارداتوں میں موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین لئے گئے۔ممتازآبادپولیس کے مطابق ممتازآبادکے علاقے میں چارڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پرثقلین نامی شخص سے موٹرسائیکل چھین لیااورفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

الپہ کے علاقے میں حسنین نے گن پوائنٹ پردوڈاکوئوںنے موٹرسائیکل اوررقم چھین لی۔پولیس نے ان واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔