سپریم کورٹ ٬ جسٹس اقبال حمید الرحمان نے توہین رسالت کے مقدمے میںسزائے موت پانے والی ملزمہ آسیہ بی بی کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی

کیس دوسرے بنچ میں لگانے کیلئے چیف جسٹس کوبھجوادیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ نے جسٹس اقبال حمید الرحمان کی جانب سے توہین رسالت کے مقدمے میںسزائے موت پانے والی ملزمہ آسیہ بی بی کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرنے پر کیس دوسرے بنچ میں لگانے کیلئے چیف جسٹس کوبھجوادیا ہے٬ جمعرات کوجسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی ملزمہ آسیہ بی بی کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی٬ اس موقع پر جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے وہ اس معا ملے سے منسلک رہ چکے ہیں لہذا وہ اس کیس سے الگ ہو رہے ہیں٬ ان کاکہناتھاکہ چونکہ انہوں نے سلمان تاثیر سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی اس لئے وہ آسیہ بی بی کی اپیل کی سماعت نہیں کر سکتے ۔