کلر کہار میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ٬ ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:36

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) قصبہ رنسیال تھانہ کلر کہار میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ محمد حسین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم بلال کی ناظم حسین شاہ اور احسان عباس سے تلخ کلامی ہوگئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں احسن ولد عادل خان ٬دلاور عباس اور ناظم شاہ جا رہے تھے کہ سامنے سے ملزمان بلال اور اس کے بھائی ناصراور غلام شبیر اپنے والد دلدار شبیر کے ہمراہ مسلح ہوکر آگئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں احسن عباس ولد عادل خان عمر تیس سال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ناظم عباس گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ ایک فائر لگنے سے دلاور عباس ولد نمبردار بہادر خان عمر 35سال زخمی ہوگیا۔ اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سب انسپکٹر علی عباس صدر سرکل ہومیو سائیڈ چکوال نے ملزم بلال کو گرفتار کر کے باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :