ڈویژنل کمشنر حیدرآباد٬ میئر اور ڈپٹی کمشنر کی عاشورہ کے روز سیکیورٹی کے موثر انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:35

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز ٬ میئر حیدرآباد طیب حسین اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد معتصم عباسی نے عاشورے کے روز صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے موثر انتظامات کی وجہ سے محرم الحرام کا عشرہ خیریت سے گذرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت متعلقہ افسران اور عملے کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے ماتمی جلوسوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے مختلف علاقوں اور اسپتالوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اسپتالوں میں آنے والے زخمی عزاداروں کے فوری علاج اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال ٹانگہ اسٹینڈ پھلیلی کے ایم ایس کی غیر موجودگی پر کمشنر حیدرآباد نے متعلقہ حکام کو انکے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے وہاں عزاداروں کیلئے لگائی گئی فرسٹ ایڈ میڈیکل کیمپ پر جاکر موجودہ عملے اور ادویات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے صوبائی وزیر جام خان شورو بھی ان کے ہمراہ جلوسوں کی نگرانی کی صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹرز بیمار لوگوں کی صحت یابی کیلئے ہیں٬ مریضوں کی بلا تفریق خدمت کی جائے عاشورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کی جانب سے حفاظت کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :