حیسکو کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:35

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) حیسکو کی جانب سے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلہ میں حیسکو کی مخصوص ٹیموں نے ٹنڈو غلام حیدر٬بھلڑی شاہ کریم٬ بدین٬ گولارچی٬ مٹیاری٬ نوابشاہ٬ دوڈ٬سکرنڈ٬قاضی احمد٬سانگھڑ٬سعید آباد٬ڈگری٬کھپرو٬ سجاول ٬ ٹھٹھہ٬عمرکوٹ٬ میرپورخاص میںکارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر20گائوں کی300بجلی کے کنکشن منقطع٬4عدد ٹرانسفارمر اتارلئے گئے جس میں 100KVAکے 2عدد٬ 50KVAکا 1عدد٬25KVAکے 3عدد ٹرانسفارمر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 450غیر قانونی کنڈہ کنکشن ہٹائے گئے اور بجلی چوروں کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ PPC 462-iکے تحت FIRدرج کرانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرائے گئے ہیںجبکہ نادہندہ صارفین سے 7لاکھ75ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :