سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹرجی سکس اور جی سیون میں فیومی گیشن اور مچھرمار سپرے کا آغاز کردیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ نے انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت اسلام آباد کے مختلف گنجان آباد سیکٹروں جی سکس اور جی سیون میں فیومی گیشن اور مچھرمار سپرے کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کی ہیلتھ سروسز کی ٹیموں نے جمعرات کو جی سکس ون سیکٹر میں مچھ مار سپرے اور قیومی گیشن کیا اور نالے کے گرد اور سبزہ زاروں میں سپرے کیا اور تمام گلیوں میں قیومی گیشن کی۔

ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے مطابق جی سیون کی کچی آبادیوں اور سبزہ زاروں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور سروے میں نشاندہی کئے گئے رسک ایریاز میں قیومی گیشن اور کیمیکل سپرے کئے جارہے ہیں تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکنے میں مدد مل سکے۔ ڈینگی لاروے کو تلف کیا جارہا ہے اور شہریوں کو ڈینگی سے بچائو کی اختیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بھی خصوصی آگاہی دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :