سوئی پولیس کی کارروائی٬ بھاری مقدار میں منشیات سوئی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناد ی گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:23

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سوئی پولیس کی کارروائی٬ بڑی تعداد میں منشیات سوئی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادیا ایس پی خالد باقی کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کے انچارج جاوید کھوسہ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ شاہ جمال ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی چیکنگ کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15کلو گرام چرس برآمد ہوئی پولیس کے مطابق ملزم ریحان گاڑی ALU 432 ڈیرہ مراد جمالی سے 15 کلو چرس سوئی لا رہا تھا خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی پی او خالد باقی نے بروقت سی آئی اے انچارج کو آگاہ کیا جس پر سی آئی اے پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم سمیت منشیات برآمد کر کے ملز م کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :