یوم عاشور پر ٹریفک افسران اور وارڈنز شاندار کارکردگی پر شاباش کے مستحق ہیں٬چیف ٹریفک آفیسر لا ہورطیب حفیظ چیمہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لا ہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے پرٹریفک افسران اور وارڈنز شاباش کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس موقع پرکنٹرول روم قائم کرکے جامع ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیااور اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تاکہ ٹریفک کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرخصوصی ناکے قائم کرکے مشکوک افراد٬مشکوک گاڑیوں اور لا وارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھی گئی ٬جبکہ شہر بھرمیں ٹریفک کی روانی اور لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہریوں نے بھی وارڈنز کے ساتھ تعاون کیا جو پولیس عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :